شاہ غلام قادر کی نیلم سیکٹر میں پاک فوج کی گاڑی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی ر مذمت

پیر 17 جولائی 2017 14:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ٴْٓقائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے بھارتی افواج کی جانب سے نیلم سیکٹر میں فوجی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ کشمیری عوام آزادی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ بھارت سیز فائر لائن پر گولہ باری کر کے مقبوضہ کشمیر سے دُنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے لیکن وہ زیادہ دیر تک کشمیر پر جابرانہ تسلط قائم نہیںرکھ سکے گا۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر قائم مقام صدر آزاد کشمیر نے پاک فوج کے جوانوں کی وطن کی خاطر شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دُشمن اندر سے ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہو چُکا ہے۔ وادی ء کشمیر میں کشمیری عوام نے بھارتی تسلط کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ آزادی کے لیئے قربانیاں دے رہے ہیں جو جلد کامیاب ہونگے۔ اُنہوں نے شہداء کے بلندیء درجات اور ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو کشمیری عوام سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم یہ عہد کرتی ہے کہ جارحیت کی کسی بھی صورت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ نہ صرف وطن کا دفاع کریں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :