جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں مشاورت کے بعد نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا

نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ نائب امراء راجہ فاضل سیکرٹری جنرل ،راجہ ذاکر خان سیکرٹری اطلاعات اور عبدالوحید عباسی سیکرٹری مالیات مقرر

پیر 17 جولائی 2017 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں مشاورت کے بعد نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ نائب امراء راجہ فاضل سیکرٹری جنرل ،عبدالوحید عباسی سیکرٹری مالیات مقرراورراجہ ذاکر خان سیکرٹری اطلاعات کے فرائض سر انجام دیں گے ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نو منتخب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم پر مبنی استحصالی نظام کو چیلنج سمجھ کر تبدیل کرنے کے لیے اٹھنا ہو گا اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ،قرآن و سنت کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا ہو گا ،جماعت اسلامی کو وارڈ کی سطح پرمضبوط کرنا ہوگا اس وقت جوبا صلاحیت اور باکردار ٹیم جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے وہ کسی کے پاس موجود نہیں ہے یہی ٹیم وقت کی قربانی دیتے ہوئے میدان میں اترے تو کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا ،کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارے دستوری اہداف ہیں ان کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جس مشن کو لے کر نکلی ہے وہ کار انبیاؑ ہے ہم انبیاؑ کے مشن کے تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں کار انبیاؑ کے لیے چنا ہے جس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہم جان مال اور وقت کی قربانی دیں گے انقلاب آئے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کے فضل سے موثر طاقت ہے میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود کے ساتھ با حیثیت کارکن ان کی صوبدید پر ہوں اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل ،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،نئے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :