سپریم کورٹ کے تین رکنی بینج نے پاناما دستاویزات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث دلائل جاری رکھیں گے

پیر 17 جولائی 2017 14:07

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینج نے پاناما دستاویزات کیس کی سماعت کل تک ملتوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینج نے پاناما دستاویزات کیس کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی ۔ عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی عملدرآمد بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید شیخ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری ، جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دلائل دیئے ۔

وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے تھے کہ سماعت منگل کی صبح تک ملتوی کردی ۔ خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دومتفرق درخواستیں دائرکی ہیں ان میں سے ایک درخواست میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کی جلد 10 فراہم کرنے اور دوسری درخواست جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات کے حوالے سے ہے۔ خواجہ حارث کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔