کویت فنانس ہائوس کے خالص منافع میں 17.1 فیصد اضافہ

پیر 17 جولائی 2017 14:07

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) کویت کے سب سے بڑے اسلامی بینک ’’کویت فنانس ہائوس‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 17.1 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 43.1 ملین دینار(142.2 ملین ڈالر) رہا جوکہ 2016ء کی دوسری سہ ماہی کے منافع (36.8 ملین دینار) سے 17.1 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جون (ششماہی) کے دوران بینک کا خالص منافع 81.6 ملین دینار رہا جبکہ 2016ء کی پہلی ششماہی میں اس کی مالیت 70.9 ملین دینار رہی تھی۔