سعودی حکومت نے 400 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹ کیلئے ٹینڈرز طلب کر لیے

پیر 17 جولائی 2017 14:07

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے قابل تجدید توانائی کے پروگرام پر کام کی رفتار تیز کر دی۔ ملک کے شمال مغربی علاقے دمہ الجندل میں 400 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹ کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کر لیے۔

(جاری ہے)

قابل تجدید توانائی کی ترقی کے شعبے (آر ای پی ڈی او) کے سربراہ ترکی الشہری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شمال مغربی علاقے دمہ الجندل میں 400 میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹ کی تنصیب کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں جن کی آخری تاریخ 10 اگست رکھی گئی ہے۔

اس بارے تجاویز 29 اگست تک جبکہ تمام مراحل جنوری 2018ء تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک 2023ء تک قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے 9.5 گیگا واٹ بجلی کی تیاری کا خواہاں ہے جس کیلئے 60 مختلف سکیموں کا پروگرام وضح کیا گیا ہے جن میں دمہ الجندل منصوبہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :