دو کمپنیوں کے حصص کی لین دین مزید دو ماہ کیلئے معطل

کمپنیاں معطلی کے اسباب تاحال دور کرنے میں ناکام رہیں،انتظامیہ اسٹاک ایکسچینج

پیر 17 جولائی 2017 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے حصص کی معطلی کے اسباب تاحال دور نہ کرنے پر دو کمپنیوں کے حصص کی لین دین مزید دو ماہ کیلئے معطل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک لیدر کرافٹس لمیٹڈ اور ایس جی فائبر لمیٹڈ حصص کی معطلی کے اسباب تاحال دور کرنے میں ناکام رہی ہیں ،لہذا دونوں کمپنیوں کے حصص کی لین دین مزید 2ماہ کیلئے معطل کی جارہی ہے جس پر عملدر آمد 19 جولائی سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :