بلوچستان کے 8 اضلاع میںپولیو کی 3 روزہ مہم شروع ہوگی،مہم کے دوران 6لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سید فیصل احمد

پیر 17 جولائی 2017 13:30

بلوچستان کے 8 اضلاع میںپولیو کی 3 روزہ مہم شروع ہوگی،مہم کے دوران 6لاکھ ..
کوئٹہ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بلوچستان کے 8 اضلاع میںپولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی جبکہ کوئٹہ، پشین، قلع عبداللہ اور مستونگ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم 24 جولائی سے شروع ہو گی۔ ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے آٹھ اضلاع کی 175یونین کونسلز میں شروع ہو گئی ہے ،جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں بارکھان ،جعفر آباد ،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،موسی خیل ،نصیرآباد،ژوب اور شیرانی کے اضلاع شامل ہیں۔

سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 6 لاکھ23ہزار 563 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم میں مجموعی طورپر 1812ٹیمیں شامل ہوںگی جن میں 1543موبائل ٹیمیں، 99 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 170فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں، مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت کئے گئے ہیں ۔

سید فیصل احمد نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔

اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ، پشین، قلع عبداللہ اور مستونگ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم 24 جولائی سے شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :