جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت، سپریم کورٹ نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 13:13

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت، سپریم کورٹ نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جے آئی ٹی کی پانامہ کیس سے متعلق حتمی رپورٹ پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری ، جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اور عوامی مسلم  لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے دلائل پیش کیے۔ تینوں درخواستگزاروں نے جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ پر اطیمنان کا اظہار کیا اور عدالت سے درخواست کی نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے تینوں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی مزید سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا۔ac

متعلقہ عنوان :