پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے اطراف ریڈزون کو مکمل سیل کیا گیا
تازہ ترین : 1
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے اطراف ریڈزون کو مکمل سیل ..

پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے اطراف ریڈزون کو مکمل سیل کیا گیا

غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلہ ممنوع تھا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے اطراف ریڈزون کو مکمل سیل کیا گیا ۔ پیر کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،ْعدالت کی عمارت کے اطراف خاردارتاریں لگا ئی گئیں ،ْغیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلہ ممنوع تھا۔ صرف مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا ء اورمعمول کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کو داخلے کی اجازت دی گئی حکام کے مطابق ،2ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکارسیکیورٹی پرماموررہے ،ْ اضافی نفری تھانہ سیکرٹریٹ اورتھانہ آبپارہ میں اسٹینڈ بائی رہی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:27:43

اپنی رائے کا اظہار کریں