فیصل آباد ،ْگیارہ سالہ طیبہ کا نکاح زبردستی چالیس سالہ شخص سلیم سے کروا دیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 13:27

فیصل آباد ،ْگیارہ سالہ طیبہ کا نکاح زبردستی چالیس سالہ شخص سلیم سے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) فیصل آباد میں گیارہ سالہ لڑکی کی چالیس سالہ شخص سے شادی کا واقعہ سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ گرین ٹاؤن کی رہائشی گیارہ سالہ طیبہ کا نکاح زبردستی چالیس سالہ شخص سلیم سے کروا دیا گیا دونوں کی شادی کی تقریب باقاعدہ طور پر مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جہاں ساتویں جماعت کی طالبہ کی شادی چالیس سالہ شخص سے کی گئی۔ میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد پولیس کے پہنچنے پر نکاح خوان فرار ہو گیا۔