ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از ..
تازہ ترین : 1
ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ..

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست منظور کرلی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست منظور کرلی گئی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت کر تے ہوئے ظفر حجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔سماعت سے قبل ظفر حجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی ہوئی تھی۔ان کے خلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا تھا ۔واضح رہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف مقدمہ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے اور ماتحت عملے پردبائو ڈالنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:27:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں