پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل کے انجن میں آگ لگ گئی ،ْ دو گھنٹے بعد قابو پالیا ..
تازہ ترین : 1
پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل کے انجن میں آگ لگ گئی ،ْ دو گھنٹے ..

پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل کے انجن میں آگ لگ گئی ،ْ دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)پشاور سے کراچی جانیوالی خیبرمیل کے انجن میں آگ لگ گئی ،ْ 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔ پیر کو ریلویذرائع نے بتایا کہ خیبر میل کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ،ْفائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ریلویذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے باعث ڈائون ٹریک ریلوے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ،ْپاکستان ایکسپریس کو روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ،ْفرید ایکسپریس کو روہڑی اور خیر پور کے درمیان روک لیا گیا ۔کافی جدوجہد کے بعد خیبرمیل کے انجن میں لگی آگ بجھا دی گئی ،ْانجن میں آگ لگنے کے باعث متعدد ٹرینیں 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔آگ بجھانے کے بعد خیبرمیل کو متبادل انجن لگا کر کراچی کیلئے روانہ کیا گیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:27:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں