وزیراعظم نواز شریف کی پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنیئر کور کی گاڑی پر حملے ..
تازہ ترین : 1
وزیراعظم نواز شریف کی پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنیئر کور کی گاڑی ..

وزیراعظم نواز شریف کی پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنیئر کور کی گاڑی پر حملے کی پر زور مذمت

گھنائونی کارروائی کے مرتکب عناصر کا سراغ لگا کرانہیںانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ،ْمتعلقہ حکام کو ہدایت

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنیئر کور کی گاڑی پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس گھنائونی کارروائی کے مرتکب عناصر کا سراغ لگا کرانہیںانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنیئر کور کی گاڑی پر حملے کی پر زور مذمت کی اور حکام کو ہدایت کی کہ اس گھنائونی کارروائی کے مرتکب عناصر کا سراغ لگا کرانہیںانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس قسم کے عناصر رحم کے مستحق نہیں اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کے غیر متزلزل اور متفقہ عزم کے پیش نظر وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میجر جمال شیران کی قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:27:34

اپنی رائے کا اظہار کریں