ادا کار محمد علی کی سالگرہ کل منائی جائے گی

پیر 17 جولائی 2017 13:23

ادا کار محمد علی کی سالگرہ کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) علی زیب فائونڈیشن کے سربراہ اور فلم انڈسٹری کے نامور ادا کار محمد علی مرحوم کی 86 ویں سالگرہ کل 19جولائی بروزبدھ کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محمد علی مرحوم کی فن اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جد و جہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اداکار محمد علی 19جولائی 1931ء میں پید اہوئے اور 28برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئرو فلمی زندگی کا آغاز کیا ۔ انہوںنے سینکڑوں کامیاب فلمیں عوامی تفریح کے لئے پیش کیں اور اس دوران فلمی دنیا کی ممتاز ہیروئن زیبا سے شادی کی جو آخری دم تک برقرار رہی۔ علی زیب فائونڈیشن کی تقریبات میں بھی ان کے پرستار انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :