سید علی گیلانی کا شہداء ترال کو خراج عقیدت

پیر 17 جولائی 2017 13:21

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تین کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری نوجوان اپنے عوام کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نوجوانوں کی شہادتوں نے انکی قربانیوں کا احترام کرنے اور انکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کی بھاری ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈال دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ کر دیا ہے اور وہ نہتے کشمیری عوام پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کا جواز پید کرنے کیلئے نوے کی دہائی جیسی صورتحال پید کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی کی ہدایت پر بشیر احمد قریشی ، عمر عادل ڈار ، سجاد احمد پالا ، سجاد احمد اور دیگر پر مشتمل تحریک حریت کا ایک وفد شہید نوجوانوں کے جنازوں میں شرکت کیلئے ترال اور پلوامہ گیا ۔ ادھر دختران ملت نے ایک بیان میں ترال میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بیان میں جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا بھی اعادہ کیاگیا ہے ۔ امت اسلامی نے بھی ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :