حضرت فاطمةؑ الزاہرا کی ذات پاک کو عالمی سطح پرروشناس کرانے سے عالم اسلام کا تشخص بہتر ہوگا

ہاؤس آف لارڈز میں منعقدہ کانفرنس سے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس ،لاردڈنذیر احمد اور بیرسٹر رباب مہدی کا خطاب

پیر 17 جولائی 2017 13:17

حضرت فاطمةؑ الزاہرا کی ذات پاک کو عالمی سطح پرروشناس کرانے سے عالم ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ حضرت فاطمةؑ الزاہرا کی ذات پاک مینارہ نور ہے انہیں عالمی سطح پر روشناس کرانے سے عالم اسلام کا تشخص بہتر ہوگا انہوں نے یہ بات ہاؤس آف لارڈز لندن میں انٹر نیشنل حضرت فاطمة الزاہرہ کانفرنس جس کا اہتمام انٹر نیشنل امام حسین کونسل نے کیا تھا سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمةؑ الزاہرا نے جہاد کیا اور بچیوں کو زندہ درگور کرانے کی رسم ختم کرائی۔

(جاری ہے)

مرکزی امام حسین کونسل کی چیئر پرسن بیرسٹر رباب مہدی رضوی نے کہا کہ حضرت فاطمةؑ الزاہرا نے خواتین کے ہمراہ میدان جنگ میں نرسنگ کے فرائص سر انجام دیے ۔لارڈنذیر احمد نے کہا کہ آنحضور نبی اکرمﷺ نے بنونجران کے مناظرے میں فتح حاصل کی اور ان کی آل نے اپنے نانا کے دین کے تحفظ کے لئے جام شہادت نوش کیا ۔کانفرنس سے یہودی ،عیسائی،بدھ مت ،ہندو،سکھ اور پارسی شخصیات نے حضرت فاطمةؑ الزاہرا کی خدمات کو سراہا مختلف قرار دادیں منظور ہوئیں جس میں ردالفساد آپریشن کی تائید کی گئی۔پنجتن پاک کی تقریبات سرکاری طور پر منانے کی اپیل کی گئی۔