طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 32 پروازیں متاثرمتاثر

10منسوخ اور 22تاخیر کا شکار رہیں ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

پیر 17 جولائی 2017 13:17

طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 32 پروازیں متاثرمتاثر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر گزشتہ روز بھی 32 پروازیں متاثرمتاثر ہوئیں جن میں سے 10منسوخ اور 22تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق حسب روایت گزشتہ روز بھی لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی مدینہ منورہ جانیوالی عمرہ پرواز پی کے 747، جدہ جانیوالی عمرہ پرواز پی کے 759، پی آئی اے کی کوالالمپور جانیوالی پرواز پی کے 898، کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 312 ،پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز پی کے 313، کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 314،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 316اورکراچی جانیوالی پرواز پی کے 317 منسوخ کر دی گئی ۔ دوسری جانب ایئربلیو کی جدہ جانے والی عمرہ پرواز470 اورجدہ سے آنے والی عمرہ پرواز471 بھی اڑان نہ بھر سکی۔ پی آئی اے سمیت شاہین ایئر،ترکش ایئر کویت ایئراور ایئربلیو کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :