چینی اصلاحات پرمشتمل سیاسی ڈاکومینٹری آن ایئر کر دی گئی

دستاویزی فلم دس قسطوں پر مشتمل ہے ، ہر شعبے کے بارے میں روشنی ڈالی گئی دستاویزی فلم کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور عوام میں نیا جذبہ پیدا کرے گی

پیر 17 جولائی 2017 13:12

چینی اصلاحات پرمشتمل سیاسی ڈاکومینٹری آن ایئر کر دی گئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین میں اصلاحات کے بارے میں تیار کی گئی ایک سیاسی ڈاکو مینٹری چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن پر آ ن ایئر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سرکاری براڈ کاسٹر کے مطابق یہ دستاویزی فلم دس قسطوں پرمشتمل ہے جس کا عنوان’’ جیانگ گائی جی جن سنگ دائو ڈی ‘‘ ہے ، ڈاکومینٹری میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی18ویں نیشنل کانگرس کی 2012ء میں حاصل کی گئی تمام تر کامیابیوں اور ترقی پر روشنی ڈالی گئی ہے، اصلاحات کے بارے میں گفتگو بھی شامل ہے جبکہ نچلی سطح پر اصلاحات کے نتیجے میں ہونیوالی ترقی کی مثالیں بھی پیش کی گئی ہیں ، قسط وار ڈاکومینٹری میں اصلاحات کو مختلف عنوانات کے تحت پیش کیا گیا ہے جن میں معیشت ، سیاست ، سماجی انتظامات ، چینی ثقافت ، ماحولیات ، مسلح افواج اور پارٹی کی سیلف گورننس شامل ہیں۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ یہ دستاویزی فلم چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور چینی عوام میں ایک نیا جذبہ پیدا کرے گی ، دستاویزی فلم سٹیٹ براڈ کاسٹر کے نئے میڈیا پلیٹ فارم پر عوام کے لئے دستیاب ہے ۔

متعلقہ عنوان :