Live Updates

پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے تین استدعائیں کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 12:38

پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے تین استدعائیں کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پہلی سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل پیش کیے۔ اپنے دلائل میں نعیم بخاری نے عدالت سے تین استدعائیں کیں۔ نعیم بخاری نے استدعا کی کہ نواز شریف کو طلب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان کی دوسری استدعا تھی کہ نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے جبکہ نعیم بخاری نے عدالت سے تیسری استدعا کی کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز نیب کو بھوائے جائیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت میں نعیم بخاری نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ جس کے بعد جماعت اسلامی کے وکیل نے بھی اپنے دلائل پیش کیے اور جے آئی ٹی رپورٹ کی مکمل حمایت کی۔ فی الوقت سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دلائل جاری ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات