وزیراعظم محمد نوا زشریف کواپنے عہدے سے مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے ،ْفاروق ستار

پیر 17 جولائی 2017 12:39

وزیراعظم محمد نوا زشریف کواپنے عہدے سے مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوا زشریف کواپنے عہدے سے مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ سب کی خواہش ہے کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے، وزیراعظم کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔

سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے پر اکٹھا اور ساتھ ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ قانون و آئین کے مطابق فیصلہ کریگی وزیراعظم کو مورل گرائونڈ پر عہدہ سنبھالا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کوشش ہونی چاہئے کہ ملک بحران کا شکار نہ ہو پاناما کیس اداروں اور پارلیمان کی بھی آزمائش ہے ۔