جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں اور من گھڑت کہانی پرمبنی ہیں ،ْ رپورٹ کا ہر ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے ،ْ رانا ثناء اللہ

پیر 17 جولائی 2017 12:39

جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں اور من گھڑت کہانی پرمبنی ہیں ،ْ رپورٹ کا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں اور من گھڑت کہانی پرمبنی ہیں ،ْ رپورٹ کا ہر ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے ،ْ ملک اور آئین دشمن قوتوں کے ساتھ بھرپور جنگ لڑیں گے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جے آئی ٹی نواز شریف کے 36 سالہ سیاسی تاریخ میں ایک بھی کِک بیک یا کمیشن کا ثبوت حاصل نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر قانون نے بتایاکہ 12 اکتوبر کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا ،ْاب دوبارہ ملک ترقی کر رہا ہے تو 12 اکتوبر کی جگہ جولائی آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور آئین دشمن قوتوں کے ساتھ بھرپور جنگ لڑیں گے ،ْپوری پارلیمانی پارٹی اور ہر کارکن نواز شریف کے ساتھ ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لیگی حکومت نے عوامی وعدے پورے کیے۔ بیس سال قبل دنیا کہہ رہی تھی پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا ہے لیکن بارہ اکتوبر نے ہمارا راستہ روک لیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ دھرنا ون اور ٹو کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں