عابد شیر علی نے جے آئی ٹی کو مشرف نامہ، عمران نامہ اور شیخ رشید نامہ قرار دیدیا

عمران خان کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں ،ْ وہ روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے اور اٹھتے ہیں ،ْمخالفین کی سازشوں کو پنڈی کے گندے نالے میں بہا دیں گے ،ْعدالت اور ججز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،ْ ہمیں انصاف کی توقع ہے ،ْوزیرمملکت کی میڈیا سے بات چیت

پیر 17 جولائی 2017 12:37

عابد شیر علی نے جے آئی ٹی کو مشرف نامہ، عمران نامہ اور شیخ رشید نامہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے جے آئی ٹی کو مشرف نامہ، عمران نامہ اور شیخ رشید نامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں ،ْ وہ روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے اور اٹھتے ہیں ،ْمخالفین کی سازشوں کو پنڈی کے گندے نالے میں بہا دیں گے ،ْعدالت اور ججز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،ْ ہمیں انصاف کی توقع ہے ۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ اسی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے شواہد کو پکوڑے ڈالنے والے کاغذات قرار دیا تھا ، ہم عدالت اور ججز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انصاف کی توقع ہے ۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ مخالفین نواز شریف کے انقلابی ترقیاتی اقدامات سے خائف ہیں ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ان کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں وہ روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے ہیں اور اٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے جے آئی ٹی ارکان پر الزام عائد کیا کہ خود ساختہ جے آئی ٹی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا، نواز شریف کا پانامہ اسکینڈل میں نام نہیں، ہماری لیڈر شپ بالکل بے قصور ہے۔ وزیر مملکت نے جے آئی ٹی کو مشرف نامہ، عمران نامہ اور شیخ رشید نامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماضی کا حصہ بن جائے گی ۔عابد شیر علی نے کہاکہ شیخ رشید جیسے چپڑاسی (ن) لیگ میں نہیں اور اس جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا ۔ایک سوال پر عابد شیر علی نے کہاکہ ہمیں یقین ہے عدالت عظمیٰ انصاف فیصلہ دے گی انہوںنے کہاکہ مخالفین کی سازشوں کو پنڈی کے گندے نالے میں بہا دیں گے ، شیخ رشید نوازشریف کو دنیا کاسب سے بہترین انسان کہنے والے تھے ۔

متعلقہ عنوان :