وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی پر اعتراضات پر مبنی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 12:29

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی پر اعتراضات پر مبنی جواب سپریم کورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی پر اعتراضات پر مبنی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ جانبداری پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں پیش کیے گئے بیانات اور شواہد حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں میرے اور ساتھیوں سے متعلق بیان کئے گئے حقائق درست نہیں ہیں۔ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے بیان میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی جانب سے بھی جے آئی ٹی پر اعتراضات پر مبنی جواب سپریم کورٹ میں داخل کروا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :