بچپن سے گلوکاری کا شوق تھا‘

مداحوں کی محبت پر ان کی شکر گزار ہوں‘ گلوکارہ عائمہ بیگ

پیر 17 جولائی 2017 12:37

بچپن سے گلوکاری کا شوق تھا‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) گلوکارہ عائمہ بیگ نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی گانا گانے کا شوق تھا ‘ لوگ میری آواز کو پسند کرتے ہیں جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔ ایک انٹرویو میں عائمہ نے کہا کہ سات سال کی عمر سے گلوکاری شروع کی اور گھر والوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بے حد کم عرصہ میں شائقین نے مجھے بے لوث محبت سے نوازا ہے، ان کی محبت ہے مجھے بہتر گانے کی ہمت دیتی ہے۔

عائمہ جو آج کل فلم انڈسٹری کی مصروف گلوکارہ بن چکی ہے فہد مصطفی کی فلم نامعلوم افرادٹو، شان شاہد کی فلم ارتھ، حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی فلم پرواز ہے جنون اور ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ کوک اسٹوڈیو 10 میں بھی اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ نظر آئیں گی۔