شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ‘

شوبز انڈ سٹری تباہی کا شکار ہوچکی ہے ‘ زری خان

پیر 17 جولائی 2017 12:34

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) اداکارہ زری خان نے کہا ہے کہ شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ‘شوبز انڈ سٹری تباہی کا شکار ہوچکی ہے جبکہ غیر ممالک کی شوبز انڈسٹری کو وہاں کی حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی وڈ اور ہالی وڈ کی کامیابی اور ترقی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے اپنی انڈسٹری کی ہر طرح سے سپورٹ کی جاتی ہے ۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ہر حکومت نے ہماری انڈسٹری کو نظر انداز کیا ۔ زری خان نے کہا کہ فلم سازوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ،فلم بناتے ہے تو سینما نہیں ملتا اس صورتحال سے گھبرا کر لاتعداد سینماں کو گرا کر اشادی ہال اور تھیٹروں میں تبدیل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :