تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پیر 17 جولائی 2017 12:34

تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق چک 20 ایس پی کا رہائشی 28سالہ امانت علی ولد محمد شعبان موٹرسائیکل پرچک مدے شاہ کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ویگن کی اس کے موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میںوہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کیا جہاںاسکی تشویش ناک حالت بتائی گئی جس کے پیش نظر اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال اور پھر لاہور منتقل کردیا گیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :