ہمیں الیکشن ہرایاگیا لیکن ہماری سیاست جیت گئی ،

پیپلز پارٹی کے ورکروں کے گھروں سے بیلٹ باکس نکلے ، ڈاکٹر فاروق ستار

پیر 17 جولائی 2017 12:34

ہمیں الیکشن ہرایاگیا لیکن ہماری سیاست جیت گئی ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ہمیں ضمنی انتخاب ہرایا گیا لیکن یہ ایم کیو ایم پاکستان کی جیت ہے ، بظاہر ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے تھا تاہم لندن سے بھی بائیکاٹ کااعلان کیاگیا تھا ، اس کے باوجود 18ہزار جائز ووٹروں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا۔

2018 ء لے انتخابات کے لئے یہی بنیاد ہو گی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعید غنی نے تردید نہیں کی کہ جو لوگ گرفتار ہوئے وہ ان کے رشتہ دار نہیں ہیں۔ ہمیں الیکشن ہرایاگیا لیکن ہماری سیاست جیت گئی ، پیپلز پارٹی کے ورکروں کے گھروں سے بیلٹ باکس نکلے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران گرفتار 6 افراد میں سے 2 سعید غنی کے رشتہ دار تھے تاہم ایم کیو ایم کے کسی ووٹر یاکارکن پر کوئی الزام نہیں آیا، ہم نے اپنے 18ہزار جائز ووٹوں پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا بظاہر مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا تاہم لندن سے اس انتخاب کے بائیکاٹ کااعلان کیا گیا ، ہمارے لئے بظاہر ہار یا ہمیں ہرانے کے باوجود یہ ہمارے لئے نہایت اطمینان بخش ہے ، یہ ہماری تنظیم کی جیت ہے۔ یہ کراچی اور پاکستان کی جیت ہے ۔ اسی بنیاد پر 2018ء کے انتخابات میں جائیں گے، کراچی میں اب ایک ہی آواز ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔