شاہد کپور نے اپنی شادی کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ میرا راجپوت کو اپنی طاقت قرار دیا

پیر 17 جولائی 2017 12:26

شاہد کپور نے اپنی شادی کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ میرا راجپوت کو ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپورنے اپنی شادی کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ میرا راجپوت کو اپنی طاقت قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایک تازہ تصویر بھی شئیر کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 7جولائی 2015ء میں ہوئی ان کی شادی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔شاہد نے اپنی اہلیہ کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے اپنی اہیلہ کے ہمراہ بنائی گئی تازہ تصویر شئیر کی ہے جس میں میراراجپوت نے مالٹائی رنگ کی میکسی پہن رکھی ہے جبکہ شاہد نے گرے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے جس میں دونوں بہت خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :