فلم ’’جگا جاسوس‘‘ نے 19.25کروڑ کا بزنس کر لیا

پیر 17 جولائی 2017 12:26

فلم ’’جگا جاسوس‘‘ نے 19.25کروڑ کا بزنس کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ فلم ’’جگا جاسوس‘‘ نے 19.25کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ’’جگا جاسوس‘‘ نے اپنی ریلیز کے دو دنوں میں 19.25کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے پہلے دن 8.25کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن 11کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم نے اب تک کل 19.25کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :