فلم ’’پدماوتی‘‘ کی نئی جھلک جاری

پیر 17 جولائی 2017 12:25

فلم ’’پدماوتی‘‘ کی نئی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پدماوتی‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں رنویر سنگھ نے اپنی بڑھی ہوئی داڑھی کٹوا دی ہے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ نے فلم میں علائوالدین خلجی کے بوڑھے کے کردار کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد اپنی داڑھی کٹوا دی ہے اور اب وہ اس کی جوانی کے دور کی عکسبندی کروائیں گے۔ فلم میں شاہد کپور اور دیپکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔ فلم 17 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :