کترینہ کیف کی نیویارک میں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی تصویر جاری

پیر 17 جولائی 2017 12:22

کترینہ کیف کی نیویارک میں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی تصویر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ نیویارک میں عالیہ بھٹ پریٹی زنتا اور دیگر دوستوں کے ہمراہ منائی۔ انہوں نے اس موقع پر بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نے اتوار 16جولائی کو اپنی سالگرہ نیویارک میں منائی اس موقع پر ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ، پریٹی زنٹا ان کی ٹرینر یاسمین کراچی والا اور دیگر دوست موجود تھے۔ کترینہ نے اس موقع پر بنائی گئی تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔