منیاتا دت نے فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن سے دبئی کا رخ کر لیا

پیر 17 جولائی 2017 12:22

منیاتا دت نے فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن سے دبئی کا رخ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ منیاتا دت نے اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن سے دبئی کا رخ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منیاتا دت اپنے خاوند سنجے دت بیٹی اقرا اور بیٹے شہران کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شئیر کی ہے جس میں سنجے نے سفید شرٹ منیاتا نے گرے، بیٹی نے گلابی شرٹ کے ساتھ سفید شارٹ اور بیٹے نے پیلی شرٹ کے ساتھ نیلی پینٹ پہن رکھی ہے ۔جس میں ساری فیملی بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :