وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 12:04

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست کو ابتدائی طور پر سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف پبلک آفس ہولڈر ہونے کے باوجود ذاتی کاروبار سے منسلک رہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف دئے۔ انہوں نے اپنی کسی منی ٹریل میں 6 ارب روپے کا ذکر نہیں کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے خاندانی شوگر ملز کے لیے بھی اثرو رسوخ استعمال کیا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بھی شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔