ڈرائیونگ کے دوران فیس بک لائیو پر عورتوں کے ساتھ جان لیوا حادثہ
امین اکبر پیر 17 جولائی 2017 12:04
اوبرنیس، چیک ری پبلک میں ایک نوجوان عورت نے اپنی موت کے منظر کو فیس بک لائیوسٹریم کےذریعے سب کو دکھا دیا۔ہنسی خوشی گزرنے والا سفر گاڑی کے ایک رکاؤٹ سے ٹکرانے کے باعث آخری سفر ثابت ہوا۔
اس واقعے کی فوٹیج کے مطابق 22 سالہ نیکول باراباسوا نے ہنستے ہوئے فیس بک لائیو سٹریم شروع کیا۔
لائیوسٹریم کے دوران جس وقت واکس ویگن ایک رکاؤٹ سے ٹکرائی، اس وقت اس کی رفتار 74.5 میل فی گھنٹہ تھی۔
گاڑی کے ٹکرانے سے چند لمحے پہلے نیکول رکاوٹ دیکھ کر چیخی تھی، جس کے بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی دوسری لڑکی نے گاڑی کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر یہ بے سود رہا اور گاڑی رکاؤٹ سے جا ٹکرائی۔گاڑی کے ٹکراتے ہی سمارٹ فون نکول کے ہاتھ سے چھوٹ گیا لیکن اس کا کیمرہ بدستور لائیو سٹریم کرتا رہا ۔
(جاری ہے)
ٹکراؤ کے بعد گاڑی میں خاموشی چھا گئی لیکن ونڈ سکرین وائپر کی آواز آتی رہی جو حادثے کے وقت آن ہوگئے تھے۔
ویڈیو میں کچھ دیر بعد ایک آدمی، غالباً کسی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کی آواز سنائی دی، جو اُن سے اُن کی خیریت کے بارے میں دریافت کر رہا تھا۔کچھ دیر بعد ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچے تو اُن میں سے ایک اہلکار نے لائیو سٹریم کو روکا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ہی نکول کا انتقال ہو گیا تھا۔نکول کی دوست اور ڈرائیو کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ بدستور ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔
ذیل میں اس حادثے کی ویڈیو کچھ لوگوں کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.