وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے‘رانامحمداسحاق خاں

پیر 17 جولائی 2017 12:21

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے‘رانامحمداسحاق ..
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے‘مسلم لیگ (ن) مخالفین کاہرسطح پر مقابلہ کریگی‘عوام کو گمراہ کرنیوالے ناکامی کا شکار ہوںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے اپنے حلقہ این اے 141کے علاقہ تحصیل چونیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سردارمحمداسلم کھارا‘ غلام محی الدین بھٹی‘چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں محمدنسیم ایڈووکیٹس‘ جنرل کونسلرملک شرافت علی گوہرکے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں حلقہ کے ووٹرسپورٹرزموجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندارکارکردگی کی بناء پر آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔