مودی کو بالاآخرہوش آگیا ،

گئو رکشائوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم گائے تحفظ کے نام پر ہونے والے تشدد کو سیاسی اور مذہبی رنگ دیا جانا غلط ہے،بھارتی وزیراعظم

پیر 17 جولائی 2017 12:18

مودی کو بالاآخرہوش آگیا ،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر سے لعن طعن کے بعد مودی کو ہوش آ ہی گیا۔ بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر فساد کرنے والے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ گئو رکشا کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینا ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے مون سون سیشن میں بات کرتے ہوئے گئو رکشکوں کو وارننگ دی کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے۔

نریندر مودی نے بھارت بھر کی ریاستوں کو گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں گائے کی تحفظ کا قانون موجود ہے۔ گئو رکشا کی آڑ میں جرم ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گائے تحفظ کے نام پر ہونے والے تشدد کو سیاسی اور مذہبی رنگ دیا جانا غلط ہے۔