قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی

پیر 17 جولائی 2017 12:16

قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو بین الصوبائی اور انٹر ڈیپارٹمنٹ بیچ نیٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :