قومی تھرو بال چمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، مقبول آرائیں

پیر 17 جولائی 2017 12:16

قومی تھرو بال چمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، مقبول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھروبال چمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ یہ چمپئن شپ 19 جولائی سے کالام میں کھیلی جانی تھی مگر برسات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چمپئن شپ میں ملک بھر آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں۔