ساتویں روشن خان اوپن سکواش چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

پیر 17 جولائی 2017 12:16

ساتویں روشن خان اوپن سکواش چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)ساتویں روشن خان اوپن سکواش چمپئن شپ کل منگل سے پاکستان نیوی کے روشن خان، جہانگیر خان سکواش کمپلیکس، فلیٹ کلب پر شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

22 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کے فرحان محبوب کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چمپئن پاکستان ایئر فورس کے فرحان محبوب سیکنڈ سیڈ ہوں گے۔