ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی کریگا

پہلا ون ڈے 6 مارچ، دوسرا 9 مارچ اور تیسرا 11 مار چ کو کھیلا جائے گا

پیر 17 جولائی 2017 12:16

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی ..
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی کریگا ،ْ دورے میں تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائینگے۔ انگلینڈ لائنز 2011 کے بعد پہلی بار کیربیئن جزائر جائے گی۔ میچز جمیکا اور اینٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ لائنز دورے کا آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو 5 سے 7 فروری تک سبائنا پارک، جمیکا میں کھیلا جائیگا ،ْ ویسٹ انڈیز اے سے پہلا چار روزہ میچ 11 سے 14 فروری، دوسرا 18 سے 21 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 4 مارچ سے وارم اپ میچ سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے 6 مارچ، دوسرا 9 مارچ اور تیسرا 11 مار چ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :