امام جامع مسجد دہلی کے نواز شریف کو خط پر بی جے پی ناراض

شاہی امام کو مسئلہ کشمیر پر بولنے کا کوئی اختیار نہیں،حکمراں جماعت بی جے پی کا بیان

پیر 17 جولائی 2017 12:14

امام جامع مسجد دہلی کے نواز شریف کو خط پر بی جے پی ناراض
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کے امام کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھیجنا بھارتی قوم پرستوں سے برداشت نہ ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی نے کہاکہ شاہی امام کو اس معاملے پر بولنے کا کوئی اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

بی جے پی نے اپنے بیان میں شاہی امام سید احمد بخاری کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان کا معاملہ ہے۔

بی جے پی نے مزید کہا کہ کسی مخصوص کمیونٹی کے فرد کو ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ اپنے ملک کی حکومت کو نظر انداز کر کے دوسرے ملک کی حکومت کو خط لکھے۔شاہی امام نے مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس کی شاہی مسجد فتح پوری کے امام مکرم احمد نے بھی حمایت کی تھی۔