قابل اعتراض مناظر پر مبنی بالی ووڈ فلم’ ’لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ‘‘ 21 جولائی کو ریلیز ہوگی

پیر 17 جولائی 2017 12:06

قابل اعتراض مناظر پر مبنی بالی ووڈ فلم’ ’لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ‘‘ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) بولی وڈ قابل اعتراض مناظر پر مبنی فلم’ ’لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ‘‘ کوریلیز کرنیکا سرٹیکیفٹ جاری کر دیاگیا-اے سرٹیفکیٹ اس فلم کو دیا جاتا ہے، جو صرف بالغوں تک محدود ہوتی ہے، جب کہ اس فلم کے قابل اعتراض، متنازع اور خوفناک مناظر خارج کردیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بولی وڈ لائف کے مطابق’’لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ‘‘ کو اے سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے بعد اسے 21 جولائی کو ریلیز کے لیے بھارت بھر میں پیش کردیا جائے گا، جب کہ پاکستان میں اس کی اسکریننگ کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔