آئیفا ایوارڈ کا میلہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘ ‘ نے لوٹ لیا
ْفلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار پائیں تو شاہدکپور بہتر ہیرو کا ایوارڈ لے اڑے
پیر 17 جولائی 2017 12:06
(جاری ہے)
فلمی میلے کو انوراگ کشپ اور ہدایت کار ابھیشیک چوبے کی فلم اڑتا پنجاب نے لوٹ لیا ،فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار پائیں تو شاہدکپور بہتر ہیرو کا ایوارڈ لے اڑے، فلم میں پنجابی گلوکار دلجیت ڈوسانج کو بہترین میل ڈیبوٹینٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
خیال رہے کہ فلم اڑتا پنجاب کو نمائش کی اجازت کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے تھے اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم میں 30 سے زائد اعتراض لگائے تھے ،جس پر فلمسازوں نے ہائیکورٹ سے فلم کی نمائش کی اجازت لی تھی، لیکن اب یہی فلم آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں چھائی رہی۔فلم ’نیرجا‘ میں شبانہ اعظمی کو بہترین اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ اور انوپم کھیر کو فلم ’ایم ایس دھونی ان ڈولڈ اسٹوری‘ میں بہترین معاون اداکار کا ایواڈ دیا گیا۔آئیفا ایوارڈ میں سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ کے نام رہا،نوجوان اداکار ورون دھون نے فلم ’ڈشوم‘ میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بہترین موسیقی دینے پر موسیقار پریتم کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔’آئیفا وومن آف دا ائر‘ کا ایوارڈ اداکارہ تاپسی پنوں کو اداکارہ پریٹی زنٹا نے دیا، انہیں یہ ایوارڈ پنک میں اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.