شہرت کو کبھی بھی دماغ پر چڑھانے کی قائل نہیں ہوں،عائمہ ملک

پیر 17 جولائی 2017 12:06

شہرت کو کبھی بھی دماغ پر چڑھانے کی قائل نہیں ہوں،عائمہ ملک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) گلوکارہ عائمہ بیگ نے کہا ہے کہ شہرت کو کبھی بھی دماغ پر چڑھانے کی قائل نہیں ہوں، آج بھی وہی ہوں جو کہ شہرت ملنے سے پہلے تھی۔وجاہت روئف کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ کے گیت ’’قلا باز دل‘‘ سے شہرت پانے والی گلوکارہ عائمہ بیگ، اب فلمی دنیا کی نئی پلے بیک سنگر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

عائمہ اومان میں پیدا ہوئیں اور وہیں والد کے ساتھ پرورش پائی، ان کی والدہ کینسر جیسے مہلک مرض کے ہاتھوں زندگی سے ہار گئیں۔گلوکارہ عائمہ بیگ نے بتایا کہ میں بچپن سے گائیکی کا شوق رکھتی تھیں، سات سال کی عمر میں یہ واضح ہوا کہ گانے کی صلاحیت رکھتی ہوں چونکہ ہمیشہ سے تنہائی پسند تھیں، کبھی فیملی کے سامنے یا پبلک مقام پر نہیں گایا تو جب میں نے بحیثیت گلوکار اپنے کیرئیر کا آغاز کرنا چاہا توانھیں تھوڑا دھچکا لگا، وہ انڈسٹری میں مقابلے کی فضا کو جانتے تھے کہ کس طرح خود کو بنائے رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن میری خواہش کے آگے انھوں نے رضامندی دے دی۔

(جاری ہے)

عائمہ نے فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ میں صبا قمر پر فلمائے گئے گانوں ’’قلا باز دل‘‘، ’’ بے فکریاں‘‘ اور ’’اہل دل‘‘ میں آواز کا جادو جگایا، ان کی آوزا کو بے حد سراہا گیا جبکہ انھیں رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین گلوکارہ کا اعزاز بھی ملا۔