کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے،

گلو بٹوں کا زمانہ چلا گیا، کوئی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کر سکتا ، بابر اعوان

پیر 17 جولائی 2017 11:56

کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے، اب کوئی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کر سکتا ،گلو بٹوں کا زمانہ چلا گیا ،اب میڈ یااور عدلیہ آزاد ہیں ،آپ حملہ کرنے آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا ، پاکستان میں گلو لیگ کے دو گر وپ بن چکے ہیں ،مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ،نواز شریف کے پرانے ساتھی پیچھے ہٹا دیے گئے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسہ بانٹا گیا لیکن اب میڈ یا اور عدلیہ آزاد ہیں ،اگر کوئی حملہ کرنے آیا تو لگ پتہ جائے گا کہ لوہے کہ چنے ہیں یا چکڑ چنے ہیں ،ایسا کیا تو آپ کے دانت کھٹے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سیاسی بیک رانڈ کا اعتراض تھا ،آج کل سارے سیاسی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے کنڈکٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دو ججوں نے پہلے ہی نا اہل کردیا اگر اب ایک بھی اور جج نے انہیں نا اہل قرار دیا تو پھر عدالتی طو ر پر بھی گو نواز گو کا نعرہ لگ جائے گا ۔