پاک افغان بارڈر پر بارودی مواد کا دھماکہ ، ایک جوان شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 11:50

پاک  افغان بارڈر پر بارودی مواد کا دھماکہ ، ایک جوان شہید
چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں ایف سے کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ایف سی کی چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :