پانامہ کیس سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہے،

فیصلے سے ملک کی درست سمت کا تعین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، وزیر اعظم ملک اور قوم کے مفاد میں مستعفی ہوجائیں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 11:56

پانامہ کیس سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے، فیصلے سے ملک کی درست سمت کا تعین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کی درست سمت کا تعین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا صرف سیاست دان ہی نہیں عوام اور وکیل بھی نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں، وکلا کا بڑا طبقہ کہ رہا ہے وزیر اعظم ملک اور قوم کے مفاد میں مستعفی ہوجائیں۔