ریکارڈ میں ردوبدل کیس ظفرحجازی کی ضمانت قبل ازگرفتاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 جولائی 2017 11:47

ریکارڈ میں ردوبدل کیس ظفرحجازی کی ضمانت قبل ازگرفتاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جولائی۔2017ء) ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل نے ریکارڈ میں ردوبدل کیس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین ظفر حجازی کی 5 روز کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ سپیشل جج سینٹرل طارق محمود نے ظفرحجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 11 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظفر حجازی کی 17 جولائی تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔یاد رہے کہ پاناما پیپرز کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیر پھیر میں ملوث تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایس ای سی پی چیئرمین ظفر الحق حجازی پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :