شہباز شریف کا بیان ایسا ہے کہ جیسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہو
تازہ ترین : 1
شہباز شریف کا بیان ایسا ہے کہ جیسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا ..

شہباز شریف کا بیان ایسا ہے کہ جیسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہو

شہباز شریف کے بیان کا جائزہ فوجداری ضابطے کے تحت لیا جا سکتا ہے۔ عدالت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء): سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پہلی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکل نعیم بخاری نے دلائل پیش کیے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان ایسا ہے جیسے اسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہو۔

جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کے بیان کا دائرہ کار کیا ہو گا؟ نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے بیان میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا۔ شہباز شریف نے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بیان کا جائزہ فوجداری ضابطے کے تحت لیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پہلی سماعت جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 11:34:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں