ایک عورت نے سیلفی لینے کی کوشش میں لاکھوں ڈالر کے فن پارے برباد کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جولائی 2017 11:21

ایک عورت نے سیلفی لینے کی کوشش میں لاکھوں ڈالر کے فن پارے برباد کر دئیے

لاس اینجلس۔ ایک عورت نے فن پاروں کے سٹینڈ کے ساتھ کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش میں لاکھوں ڈالر کے فن پارے تباہ کر دئیے ۔
مذکورہ عورت ایک نمائش کے دواران  سیلفی لینے کے لیے   بظاہر سٹینڈ کا سہارا لینے کے لیے بیٹھی تو اپنی توازن بھی  کھو بیٹھی اور فن پاروں کے سٹینڈ سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

اُن کے ٹکرانے سے ایک سٹینڈ گرا اور اپنے ساتھ قطار میں رکھے دیگر فن پاروں کے سٹینڈ کو بھی گراتا گیا۔

اس واقعے میں 12 فن پاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ان میں سے 3 فن پارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 9 فن پاروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ عورت کی سیلفی  لینے کی اس کوشش میں مجموعی طور پر 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
عورت کی سیلفی لینے کی کاروائی کو سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا تھا۔ آپ بھی اس واقعے کی فوٹیج دیکھیے۔

متعلقہ عنوان :